Type Here to Get Search Results !

Add

پاکستان میں بجلی کے بل پر سبسڈی کا نیا سرکاری قانون۔


تمام پاکستانی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس سے عام عوام (خاص طور پر غریب طبقہ جو صرف بل لیتا ہے اور جا کر جمع کروا آتا ہے) شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ عام لوگوں کو ان نئ معلومات کا علم نہیں، اس لیے اس پیغام کو غور سے پڑھیں۔





 نیا قانون کیا ہے؟


- اس ماہ کے بجلی کے بلوں پر، جن صارفین کے 200 سے کم یونٹ استعمال ہوئے ہیں، ان کے بل پر گورنمنٹ نے ایک QR Code دیا ہے۔


 اس کوڈ پر لکھا ہے کہ گورنمنٹ آف پاکستان آپ کو 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے پر سبسڈی دے رہی ہے۔



 خصوصی شرائط:
    

 1. اگر آپ اس سبسڈی کو آئندہ بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ کوڈ اسکین کر کے اپنی معلومات کی تصدیق کرنی ہوگی۔


  


 2. اگر آپ یہ عمل نہیں کریں گے، تو آپ کی 200 یونٹ والی سبسڈی اگلے ماہ سے ختم کر دی جائے گی۔


 3. سبسڈی ختم ہونے کی صورت میں، پہلے ہی یونٹ سے آپ پر وہی ریٹ لاگو ہوگا جو 201 یا اس سے زائد یونٹ والے کو لگتا ہے۔


 یاد رہے کہ اگر یہ ریٹ ایک بار لگ گیا، تو اگلے 6 ماہ تک یہی بھاری ریٹ لگتا رہے گا۔



  بڑی اھم بات:


   باقاعدہ بل پر یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ اگر تصدیق نہیں کریں گے تو 200 یونٹ والی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ ہزاروں غریب لوگ ایسے ہوں گے جن کو اس چیز کا علم ہی نہیں ہوگا اور اگلے ماہ سے ان کا بل اچانک بہت زیادہ آنا شروع ہو جائے گا۔



  اسکین اور تصدیق کرنے کا آسان طریقہ:


ہر وہ بل جس پر 200 سے کم یونٹ استعمال ہوئے ہیں، اس پر 2 QR Code ہوں گے۔ آپ نے درج ذیل طریقے سے عمل کرنا ہے:


کوڈ اسکین کریں:

 بل پر موجود اوپر والے کوڈ کو (جس پر سبسڈی کا ذکر ہے) اپنے ٹچ موبائل کے کیمرے یا QR اسکینر سے اسکین کریں۔


ویب سائٹ پر جائیں:

اسکین کرتے ہی موبائل آپ کو براہِ راست متعلقہ سرکاری ویب سائٹ پر لے جائے گا۔

 وہاں موجود اپنا ڈیٹا (معلومات) دیکھیں اور فارم کو OKAY کریں۔



 او ٹی پی (OTP) کوڈ درج کریں: تصدیق کرنے پر آپ کے موبائل سم نمبر پر ایک کوڈ (SMS) آئے گا، وہ کوڈ وہاں لکھیں اور Verify پر کلک کریں۔

 ایسا کرنے کے بعد اسکرین پر VERIFIED لکھا ہوا آ جائے گا، جس کا مطلب ہے آپ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔



 ریٹ کا فرق:


 1. مثال کے طور پر سبسڈی کے ساتھ (موجودہ ریٹ) ابھی 100 یونٹ تک تقریباً 10 روپے فی یونٹ ہے، اور 101 سے 199 یونٹ پر تقریباً 14 روپے ہے۔


 2. سبسڈی ختم ہونے کے بعد (نیا ریٹ) اگر اسکین والا کام نہیں کریں گے تو پہلے ہی یونٹ سے رہائشی بل پر 25 سے 27 روپے اور کمرشل پر 38 روپے فی یونٹ کا ریٹ لگے گا۔



خصوصی گزارش:


  اس لئیے تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے بلوں پر یہ کام خود بھی کریں اور اپنے آس پاس موجود غریب، سادہ لوح اور ان پڑھ لوگوں کی بھی مدد کریں تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو۔ اس معلومات کو ہر جگہ پہنچائیں تاکہ سب کا بھلا ہو اور سب غریب لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.