Type Here to Get Search Results !

Difference Between AC and DC Current, Which Current Bill is cheap.

  اے سی اور ڈی سی کرنٹ میں فرق اور بجلی کے بل پر اثر


آج کے دور میں بجلی ہماری زندگی کا لازمی حصہ ہے۔ چاہے گھریلو آلات ہوں یا صنعتی مشینری، سب کچھ کرنٹ پر چلتا ہے۔ کرنٹ بنیادی طور پر دو اقسام کا ہوتا ہے: Direct Current (DC) اور Alternating Current (AC)۔ آئیے دونوں کا فرق، فوائد و نقصانات اور بجلی کے بل پر اثر سمجھتے ہیں۔





                ڈائریکٹ کرنٹ کیا ہے ؟


ڈی سی کرنٹ وہ بجلی ہے جو ہمیشہ ایک ہی سمت میں بہتی ہے۔ یہ بیٹری، سولر پینل یا پاور بینک سے حاصل ہوتی ہے۔ اس کا وولٹیج ہمیشہ مستقل اور سیدھی لائن میں رہتا ہے۔


            :ڈی سی کرنٹ کے فوائد


بجلی اسٹور کی جا سکتی ہے (بیٹری، پاور بینک وغیرہ)۔


  ری اکٹیو پاور پیدا نہیں ہوتی۔

الیکٹرانک ڈیوائسز اسی پر چلتی ہیں۔


          :ڈی سی کرنٹ کے نقصانات


لمبے فاصلے تک مہنگی اور مشکل ترسیل۔

وولٹیج کو کنٹرول کرنا مشکل۔

زیادہ اسپارک اور سیفٹی مسائل۔


   Alternating Current (AC) اے سی کرنٹ کیا ہے؟


  اے سی کرنٹ وہ بجلی ہے جس میں کرنٹ کی سمت بار بار بدلتی رہتی ہے۔ یہ زیادہ تر پاور پلانٹ سے پیدا ہو کر گھروں میں پہنچتی ہے۔


            :اے سی کرنٹ کے فوائد


لمبے فاصلے تک ترسیل آسان اور سستی۔


ٹرانسفارمر کے ذریعے وولٹیج کنٹرول آسان۔


کرنٹ بند کرنا محفوظ۔


        :اے سی کرنٹ کے نقصانات


کی وجہ سے بجلی ضائع ہوتی Reactive power 

ہے۔

انسولیشن زیادہ مضبوط چاہیے۔


      زیادہ ہوتا ہے۔Peak voltage 



ڈی سی اور اے سی کرنٹ کے بل میں فرق


     گھروں میں زیادہ تر اے سے بجلی استعمال ہوتی ہے ۔

 کیونکہ یہ سستی اور مؤثر ہے۔

زیادہ تر ڈیوائسز اندرونی طور پر ڈی سی پر چلتی ہیں۔   اس لیے اڈاپٹر کے ذریعے اے سی کو ڈی سی میں بدلا جاتا ہے ۔

اگر آپ سولر پینل سسٹم لگوائیں تو سی کرنٹ براہِ راست استعمال کر سکتے ہیں ۔

                

                  نتیجہ


    اے سی گھریلو استعمال کے لیے سستا جبکہ ڈی سی سولر پینل سسٹم میں زیادہ فائدہ مند ہے

 پاکستان میں آج کل اے سی بجلی بہت مہنگی ہے۔ اس لیے زیادہ تر لوگ آج کل سولر پینل سسٹم لگوا رہے ہیں ۔ اس طریقے سے بجلی کے بل میں واضح طور پر کمی آ رہی ہے ۔ دونوں اپنی جگہ پر اھم ہیں۔


  FAQs – 

  AC اور DC کرنٹ


سوال 1. اے سی اور ڈی سی کرنٹ میں سب بڑا فرق کیا ہے؟


  اے سی کرنٹ کی سمت بدلتی ہے۔ جبکہ ڈی سی ایک ہی سمت میں بہتا ہے 


 سوال 2. گھروں میں کون سی بجلی آتی ہے؟


  گھروں میں زیادہ تر اے سی بجلی استعمال ہوتی ہے۔


 سوال 3. کس بجلی کا بل کم آتا ہے؟


 آج کل اے سی بجلی بہت مہنگی ہے۔ لیکن اگر سولر پینل سسٹم لگوائیں تو اس سے ڈی سی بجلی کافی سستی حاصل ہوتی ہے۔


 سوال 4. الیکٹرانک ڈیوائسز کس کرنٹ پر چلتی ہیں؟


  زیادہ تر ڈیوائسز اندرونی طور پر ڈی سی بجلی پر چلتیں ہیں۔


 سوال 5۔ کیا سولر پینل سسٹم اے سی اور ڈی سی دونوں پر کام کرتا ہے؟


سولر پینل سسٹم ذی سی بجلی فراہم کرتا ہے اگر ھم  چاہیں تو انورٹر کے ذریعے ڈی سی بجلی کو اے سی میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔


  سولر سسٹم DC پیدا کرتا ہے لیکن گھریلو آلات چلانے کے لیے اسے انورٹر کے ذریعے AC میں بدلا جاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.